اعصاب کے ڈاکٹرز کی رہنمائی کیلئے ڈرگ بک کا اجراء

  اعصاب کے ڈاکٹرز کی رہنمائی کیلئے ڈرگ بک کا اجراء

  

لاہور(جنرل رپورٹر) اعصابی امراض اور نیورو سرجری کے مریضوں کا علاج معالجہ، آپریشن اور نگہداشت پر مامور ڈاکٹرز و نرسز کی رہنمائی کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو د نے ادویات، امپلانٹس اورڈسپوزایبل اشیاء و دیگر معلومات پر مشتمل فارمولری Formularyمرتب کر کے اس کا اجراء کر دیا ہے تاکہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلز سے وابستہ خواتین وحضرات استفادہ کر سکیں۔ ڈرگ بک کے متعارف کرانے کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی این ایس پروفیسر انجم حبیب وہرہ کا کہنا تھا کہ 85صفحات پر مشتمل فارمولری میں اعصابی بیماریوں اور نیورو سرجری میں استعمال ہونے والی 405 ادویات اور 132 ڈسپوزایبل و امپلانٹس و دیگر اشیاء تحریر کی گئی ہیں جو تمام ڈاکٹرز و نرسز کیلئے ایک موثر گائیڈلائن فراہم کرے گی اور ہر معالج با آسانی اس فارمولری سے اعصابی امراض کے علاج معالجے کیلئے ادویات تجویز کرتے وقت رہنمائی حاصل کر سکے گا جس سے وقت کی بھی بچت ہو گی اور مریضوں کے علاج و سرجری میں پیچیدگیاں کم اور مریض جلد صحت یاب ہونگے۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اس ادویات کی کتاب کے اجراء پر ای ڈی پنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتظامی و پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو سراہا اور کہا کہ پروفیسر خالد محمود انتہائی با صلاحیت نیورو سرجن ہیں اور ان کی یہ تنصیف نیورالوجی /نیورو سرجری کے شعبہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

 او ر میڈیکل ایجوکیشن و ریسرچ کے شعبہ میں عملی طور پر ایک مستقل اضافہ ہے۔

  جو آنے والے نوجوان ڈاکٹرز کی رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ پورے ملک کے ڈاکٹروں کی سہولت کیلئے اس فارمولری کو تمام میڈیکل کالجز و ہسپتالوں میں بھجوایا جائے گا اور لائبریر ی کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ڈاکٹرز، نرسز اس میڈیسن کی کتاب سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور یہ ڈرگ بک جلد آن لائن بھی دستیاب ہو گی۔ ای ڈی پنز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیورو سرجری سے وابستہ ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت میں نکھار اور مریضوں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا مشن ہے جو جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -