پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی آصف زرداری کی والدہ کیلئے دعائیہ تقریب

پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی آصف زرداری کی والدہ کیلئے دعائیہ تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نثار محمود خٹک، ملک اسلم، چوہدری سجاد نذیر، ذوالفقارعلی مغل،جاوید یعقوب، شفیق الرحمان صدیقی، عرفان قمر گوندل، ملک خرم شہزاد،سید تسلیم عباس، عاطف گیلانی، سید طاہر گردیزی، قاری میاں منور احمد، عمر دراز، عائشہ منیر ہانس، نجمہ جیلانی، زاہدہ ملک اعوان، نجمہ احسان، جمیلہ اختر، فجیرہ، حامد زمان کائرہ،کامران الہی، حافظ ارشدمحمود، شوکت طاہر، ممتاز جونیجو، فرخ سمیت دیگر پارٹی عہدیدران نے بھی شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت ذوالفقارعلی مغل نے حاصل کی۔ محمد اکرم شہزاد نے ہدیہ نعت پیش کیا،اس موقع پر صدر پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا کہ ماں باپ کا اس دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں، آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو و دیگر پارٹی قائدین و جیالوں اور مسلمانوں کی جو اس فانی سے جا چکے ا ن کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے دعا کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -