17جولائی کا سورج امید کی کرن لیکر طلوع ہو گا،عمران نذیر

17جولائی کا سورج امید کی کرن لیکر طلوع ہو گا،عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ 17جولائی کا سورج عوام کے لئے ایک امید کی کرن لے کر طلوع ہوگا، انشااللہ مسلم لیگ ن تمام سیٹیں جیتے گی، ملک میں انتشار پھیلانے اور دن رات اہم قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے عمران نیازی عوام کو بتائیں کہ انہوں نے حکومت میں آکر عوام کومہنگائی کی چکی میں کیوں پسیا تھا نوجوانوں سے روزگار کیوں چھینا، فارن فنڈنگ میں کتنی رقم لوٹی، نیازی عوام کویہ بتائیں کہ توشہ خانہ سے غیر قانونی گاڑی،گھڑی ودیگر سامان کس طرح چوری کئے گئے۔
گذشتہ روز ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا قومی خزانے کو اپنی جاگیر سمجھتا رہا،عمران خان کے دور حکومت میں عوام نے جس کرب میں گذارے ہیں عوام اس کو بھول نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عوامی حقوق اوربنیادی مسائل کوحل کرے گی