پیپلز پارٹی وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ملک اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں فتح کا سورج پیپلزپارٹی کی نوید لیکر طلوع ہوگابلاول بھٹو زرداری اپنے نانا، والدہ اور والد کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین سیاستدان کے طور پر اپنے آپکو منوالیا ہے وہ آئندہ وزیراعظم پاکستان ہونگے ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں سے ہمدردیاں سمیٹنے والے اب عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔
اور اْن کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے پیپلز پارٹی ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے پیپلز پارٹی دعو ؤں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے17 جولائی کو تحریک انصاف کو واضح شکست کا سامناکرناپڑیگاضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی عبرتناک شکست عمران خان اور انکے حواریوں کے عوامی مقبولیت کے دعو ¶ں کی قلعی کھول کر رکھ دے گی۔