نیب میں اکھاڑ پچھاڑ سے حکومتی بدنیتی آشکار ہو گئی،ہیومن رائٹس
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ نیب زدگان کی طرف سے نیب کے نیک نام ڈی جی شہزاد سلیم کو تبدیل کرنے کی کوشش انتظامی نہیں انتقامی اقدام تھا۔ دو ماہ قبل شہزاد سلیم کی بحیثیت ڈی جی نیب تقرری کی گئی لہذاء اس قدر عجلت میں انہیں ہٹانے کا فیصلہ آزاد عدلیہ کی رٹ پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ عدالت عظمیٰ شہزاد سلیم کے معاملے میں فوری سوموٹو ایکشن لے اور انہیں نیب زدگان کے ہاتھوں انتقام سے بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں اکھاڑ پچھاڑ سے حکمرانوں کی بدنیتی آشکار ہوگئی، پاکستان میں احتساب کے حامی سنجیدہ طبقات شہزاد سلیم کو کسی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ہم شہزاد سلیم کی ٹرانسفر کے آمرانہ اقدام کو انصاف کے اعلیٰ ایوانوں میں چیلنج نہیں کریں گے۔