24گھنٹے کاروبار کی اجازت شاندار اقدام ہے،سید عظمت شاہ

24گھنٹے کاروبار کی اجازت شاندار اقدام ہے،سید عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید مشکل اور کٹھن معاشی بحران میں تاجروں کی اپیل پر چوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور وزیراعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی مشکور ہے۔ کاروبار کھلنے اور تجارتی سرگرمیاں چلنے سے تاجروں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ بازاروں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں فعال ہونے سے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔ محنت کش متوسط طبقے کی زندگی میں آسانی آئے گی۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور نے ہمیشہ تاجر حقوق اور تجارتی حلقوں کے مسائل پر موثر اور سنجیدہ آواز اٹھائی ہے۔

 تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ اور بازاروں مارکیٹوں کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہمیشہ رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -