مہنگائی کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا،واحد کاشمیری

  مہنگائی کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا،واحد کاشمیری

  

لاہور(پ ر)مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،عوام ایک وقت کے کھانے کو ترس گئے،آٹے کی بوری 7ہزار میں فروخت ہونے لگی ان خیالات کا اظہار ہوٹل اینڈ ریسٹونٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔مزدور،محنت کش،سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔غریبوں کو کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ایسے میں آٹے کی بوری7ہزار روپے میں بیچی جا رہی ہے جو کہ انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سبزیاں،پھل،اشیائے خورونوش پہلے عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

غریب جائے تو کہاں جائے۔واحد کاشمیری نے کہا  کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقررہوگئی ہے۔جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔واحد کاشمیری نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب،ضلعی انتظامیہ سے مہنگائی کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -