غلام مرتضیٰ ساقی مجددی نے سچے نظریات کا تحفظ کیا،اشرف جلالی

غلام مرتضیٰ ساقی مجددی نے سچے نظریات کا تحفظ کیا،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) کئی کتب کے مصنف اور جامعہ اجمیریہ مجددیہ کے مہتمم ممتاز عالم دین علامہ غلام مرتضی ساقی کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی غلام مرتضی ساقی مجددی نے علم اور قلم سے سچے نظریات کا تحفظ کیا۔ آپ نے تحریرو تقریر کے ذریعے تحفظ عقائد اہل سنت  کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے حقائق کی پاسبانی اور حق و صداقت کی ترجمانی کرتے ہوئے زندگی بسر کی۔ قرآن و سنت کی تدریس آپ کا محبوب مشغلہ تھا۔ آپ افکارِ مجدد الف ثانی اور افکار ِامام احمد رضا بریلو ی کے بے باک ترجمان تھے۔ آپ نے اہل حق کے لیے لٹریچر کی فراہمی کے لیے خصوصی توجہ دی۔باطل نظریات کی بیخ کنی کے لیے آپ نے کئی مناظروں میں حصہ لیا۔

آپ کا انداز تبلیغ حقائق افروز اور باطل سوز تھا۔ حضرت پیر احمد فاروق شاہ مجددی، علامہ کاشف اقبال مدنی اور علامہ محمد راشد محمود رضوی نے بھی اجتماع جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے آپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 مفتی غلام مرتضی ساقی کے لخت جگر صاحبزادہ محمد قاسم مجددی اور آپ کے تلامذہ نے آپ کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔نماز جنازہ میں علماء  و مشائخ،آئمہ و خطباء  اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی