گدا گری کے خاتمہ کے لئے ریسکیوآپریشن جاری،سارہ احمد

        گدا گری کے خاتمہ کے لئے ریسکیوآپریشن جاری،سارہ احمد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔لاہور میں جون کے مہینے میں 307 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 242 لڑکے اور 65 لڑکیاں شامل ہیں۔پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 595 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کے دوران ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ،  ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

  انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سیریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -