اہل قلم کو دھمکیاں ملنا افسوسناک ہے،ملک عثمان
لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ملک عثمان، جنرل سیکرٹری میاں مقبول صدیق، سینئر نائب صدر چوہدری محمود اسلم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج وطن عزیز میں اہل قلم اور اہل دانش کی رائے کو دھمکی، ظلم اور جبر کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایاز امیر پاکستان کے سینئر ترین تجزیہ کار ہیں ان کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔