ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مویشی منڈیوں میں صفائی آپریشن شروع، 70اہلکار تعینات کر دیے گئے

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مویشی منڈیوں میں صفائی آپریشن شروع، 70اہلکار تعینات ...

  

       لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کی سہولیات کے لیے مویشی منڈیوں میں بھی صفائی آپریشن کے لیے مشینری اور عملہ تعینات کر دیا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں مویشی منڈیوں میں بھی متحرک کر دی گئی ہیں۔شہر کی 13 مویشی منڈیوں میں 170 سے زائد ورکرز صفائی آپریشن پر تعینات کئے گئے ہیں اورسی ای او رافعہ حیدر کی جانب سے آپریشن ٹیم کے افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عید قرباں پر شہریوں کے لیے تمام احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں مرحلہ وار ترجیہات کے تحت مویشی منڈیوں میں صفائی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔مویشی منڈیوں سے سالڈ ویسٹ کے ساتھ ساتھ گرین ویسٹ بھی ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔جس کے لیے 50 سے زائد مشینری جس میں منی ڈمپرز، لوڈرز، چین آرم رولز اور کمپیکٹرز شامل ہیں صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔مویشی منڈیوں میں دھول مٹی سے بچاؤ کیلئے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔مزید براں صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سروس ڈلیوری کیمپس قائم کر دیئے گئے۔عوام میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی کیمپس کے انعقاد کے ساتھ آگاہی سرگرمیوں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں موجود بیوپاریوں اور قربانی کے جانور خریدنے کے لیے آنے والے خریداروں کو عید قربان پر صفائی برقرار رکھنے کیلئے صفائی پیغامات دئیے جا رہے ہیں جبکہ آگاہی مواد کی تقسیم بھی کی جارہی ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح جلد ہی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ویسٹ بیگز تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ شہریوں کوجانوروں کے چارے اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ویسٹ بیگز کے استعمال کی ترغیب اور تدابیر کے لیے شعور بیدار کریں گا۔جو عوام کے لیے مویشی کی خریداری،دیکھ بھال،قربانی اور قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ان احتیاط اور تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہی شہری تعفن سے پاک ماحول سے مستفید ہو سکیں گے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کا تعاون ہی ایل ڈبلیو ایم سی کے عید صفائی آپریشن کی کامیابی کا ضامن ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کے ساتھ مویشی منڈیوں،عید گاہوں اور قربان گاہوں میں تعاون کریں۔

صفائی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -