مقبول ماڈل فریحہ شیخ کی اداکارہ ثناء جاوید پر تنقید 

     مقبول ماڈل فریحہ شیخ کی اداکارہ ثناء جاوید پر تنقید 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)  معروف ماڈل فریحہ شیخ نے بھی ثناء جاوید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   ثنا جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی  وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثنا جاوید کے خلاف اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر  ثنا جاوید کے منفی رویئے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران برے تجربے سے متعلق اپنی پوسٹ پر تفصیل سے بات کی۔ فریحہ شیخ کا اپنی پوسٹ میں ثنا جاوید کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سارے فنکاوں کی جانب سے ثنا جاوید کے برے اور منفی رویئے پر بات کرنے کے بعد وہ بھی اپنے برے تجربے پر بات کرنا چاہتی ہیں، وہ محسوس کر رہی ہیں کہ وہ اکیلی ثنا جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ ان کے جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔ فریحہ شیخ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ثنا جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں اور انہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -