ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اقراء رفیق

ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اقراء رفیق

  

  لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل اقرا رفیق نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں منفرد سے منفرد کردار ادا کروں تاکہ میرے پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کریں۔ ایک سوال کے جواب میں اقرا رفیق نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بعد بڑی سکرین پر پذیرائی ملنے سے میرے اندر مزید محنت او رلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں موقع کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں جبکہ ٹی وی ڈراموں میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق لباس پہننا پڑتا ہے۔ اقرا رفیق نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبزمیں اتنے کم وقت میں بے پناہ عزت اور شہرت ملی اور میں سمجھتی ہوں کہ اس سے میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ آپ کے پرستار آپ سے مزید بہتر کام کی امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے۔جس کی وجہ سے میرے اندر مزید محنت اورلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور مجھے بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔

مزید :

کلچر -