سی ٹی او کازائد سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم 

  سی ٹی او کازائد سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا، پردیسیوں سے اوور چارجنگ کرنیوالوں اور گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے، ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کا بھی حکم دیا  ان کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف ٹیمیں تعینات ہونگیں،  ان کا کہنا تھا کہ پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری شکایت کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں، پردیسوں کی باآسانی واپسی کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ۔

مزید :

علاقائی -