مانگامنڈی، ڈاکوؤں نے نجی سٹورسے نقدی اور پراپرٹی ڈیلر کو لوٹ لیا

  مانگامنڈی، ڈاکوؤں نے نجی سٹورسے نقدی اور پراپرٹی ڈیلر کو لوٹ لیا

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ڈکیتی کی پہلی واردات میں رائے ونڈ روڈ پر ایک نجی سٹور پر اسلحہ سے لیس نامعلوم ڈاکو تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور دوسری واردات بلیو ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلر حسنین رئیل اسٹیٹ بھٹی کی دوکان پر دو لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کی ڈکیتی  ہوئی  محمد اکبر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مغرب کی نماز کے بعد اور عشاء کی نماز سے قبل اسلحہ سے مسلح نامعلوم دوڈاکو  بلیو ٹاؤن میں حسنین ریئل اسٹیٹ بھٹی رئیل اسٹیٹ کی دوکان کے اندر داخل ہو کر اسلحہ تان کر سب کو یرغمال بنا کر سب کچھ حوالے کرنے کا کہا  کہ ڈاکوؤں نے ہمارے دراز اور جیبوں کی تلاشی لے کر تقریباً 25 ہزار روپیے نقدی تین عدد تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون اور ایک لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے   تھانے مانگا منڈی نے کاغذی کاروائی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں مانگا منڈی کے شہریوں تاجر برادری اور معززین شخصیات نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کی شدید مذمت کی 

کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کے ہاتھوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں 

مزید :

علاقائی -