کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی 

  کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی 

  

لاہور (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کر دی عدالت نے پولیس کو ملزمان کے خلاف چالان جلد داخل کرنے کا حکم بھی دیا ملزم عکرمہ بخاری کو جیل سے لاکرانسداد ہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم عکرمہ بخاری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا عدالت نے ملزم عکرمہ بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کر دی.۔ 

،دوران سماعت تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ باپ بیٹا ملزمان تحریک انصاف کے کارکنان ہیں،ملزمان نے پولیس سرچ آپریشن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد کو گولی ماری کر شہید کر دیا تھا،یادرہے کہ اس کیس میں شریک ملزم ساجد حسین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -