چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل، فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب

       چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل، فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے نئے تعینات ہونے والے جج زبیر شہزاد کیانی نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس میں سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان سمیت 7 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کر دی، سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت کر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلئے سبطین خان نے نیب ریفرنس کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکررکھاہے کہ انہوں نے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا،نیب کا کیس بلا جواز ہے،نیب کے ریفرنس میں ملزمان پر تقریبا چھ ارب روپے مالیت چنیوٹ آئرن عور کان کنی کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام عائد ہے ریفرنس میں راؤ منظر حیات، سابقہ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ امتیاز احمد چیمہ، سابقہ جنرل منیجر محمد اسلم اور چیف انسپکٹر مائنز پنجاب عبدالستار، سلمان غنی اور محمد شاہد شامل ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -