صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، ڈاکوؤں کا اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے دانش کے گھر سے 8لاکھ 35ہزار کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے قاسم کے گھر سے 3لاکھ80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، غازی آباد میں ڈاکوؤں نے حماد کے گھر سے2لاکھ ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان،باغبانپورہ کے علا قہ میں ڈاکو رمیض سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 75ہزار او رموبائل، سبزہ زار میں ڈاکوعبدالقادر سے 35ہزار روپے اورموبائل فون، شفیق آباد میں ڈاکولقمان سے80ہزار روپے او رموبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکو تبسم سے 4 ہزارروپے او رموبائل فون،گوالمنڈی کے علاقہ میں ڈاکو فرخ سے 15ہزارروپے او رموبائل فون جبکہ اقبال ٹاؤن اور جنوبی چھاؤنی سے گاڑیاں اور اچھرہ، ساندہ اور سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔