15 پرجون میں پنجاب بھر سے 28لاکھ87 ہزار 106 کالز موصول ہوئیں 

15 پرجون میں پنجاب بھر سے 28لاکھ87 ہزار 106 کالز موصول ہوئیں 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو ر ٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے جون جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پی پی آئی سی تھری سینٹرمیں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرجون میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 28لاکھ87 ہزار 106 کالز موصول ہوئیں۔ موصول شدہ کالز میں سے 17لاکھ58ہزار306 کالز غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے39 ہزار101 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے1 لاکھ 94ہزار917 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔ جون کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ08 ہزار338 کالز پر راہنمائی کی گئی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لا ہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے ایک ماہ میں لاہور میں 73 موٹرسائیکل،02گاڑیاں اور03 رکشے مالکان کے حوالے کیے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

مزید :

علاقائی -