شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی،سامان جل کر راکھ

شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی،سامان جل کر راکھ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم گودام میں جل کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا  تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں واقع ربڑ بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی، مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اس ریسکیو آپریشن میں 13 گاڑیوں اور 30 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، ریسکوذرائع کا کہنا ہے کہ ربڑ کے گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاک ہو گیا تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی بھی قسم کا بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -