پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 949حادثات پر ریسپانڈ کیا 

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 949حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 949روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  553افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 446معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہواان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 480 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 33 مسافر 404 اور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 270 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 282 متاثرین کیساتھ پہلے ملتان، 94 حادثات میں  93 متاثرین کیساتھ دوسرے اور فیصل آباد69 حادثات میں 74متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل989متاثرین میں 832مرد اور165خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 168فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 497افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ332زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 801موٹر سائیکلز،77آٹو رکشے98موٹر کاریں،25وین07مسافربسیں،36ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -