شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6افراد ہلاک 24زخمی، صورتحال کشیدہ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6افراد ہلاک 24زخمی، صورتحال ...

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر شکاگو کے قریب 4 جولائی کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران 6 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بر طانوی نشریاتی بی بی سی کے مطابق شکا گو کے مضافات میں واقع ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تقریباً 24 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔شکاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی حکام کیساتھ مل کر کام کررہی ہیں،صورتحال اب بھی کشیدہ ہے،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سکیورٹی حکا م کے مطابق کسی مشتبہ شخص کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا تاہم فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک رائفل قبضے میں لی گئی ہے۔

شکاگو فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -