پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان، ملک بھر سے اسکی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے: مریم نواز

      پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان، ملک بھر سے اسکی سیاست کا صفایا ...

  

     لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، ملک بھر سے اسکی سیاست کا صفا یا ہو نے جا رہا ہے، 17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے، مسلم لیگ (ن) دن رات محنت کر کے آپ کو مشکلات سے نکالے گی۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخا بی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہاں پر مشیر برائے وزیراعظم عون چودھری کے بھائی محمد ذوالقرنین (ن) لیگ کے امیدوار ہیں جن کامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر سے ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آپ سب کو لندن سے قائد پاکستا ن مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا سلام پیش کرتی ہوں، جس محبت سے میرااستقبال کیا اس پر شکرگزار ہوں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کیا،اب پنجاب میں 100 یو نٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو کبھی بل نہیں آئیگا۔ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، (ن)لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔انہوں نے کہا سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے، پٹرو ل کی قیمتیں آئی ایم معاہدے کے باعث بڑھانا پڑیں، یہ معاہدہ  پی ٹی آئی چیئر مین کر کے گیا، نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کیساتھ ہیں، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، تاریخ کے بڑے سکینڈل عمران خان کے دور میں آئے۔ خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا، عون چودھری، جہانگیر ترین و دیگر توبہ توبہ کر کے تحریک انصاف سے نکلے۔ عمران خان ہمیں کہتا تھا امریکہ کے غلام ہیں، 4سال تک جب انکی حکومت تھی تب کوئی امریکی سازش نہیں تھی، اپنے جلسوں میں ڈونلڈ لو کیخلا ف باتیں کرتا رہا، مگر 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا،جس نے امریکی عہدیدار سے کہا ہم سے غلطی ہو گئی معاف کردیں۔مریم نواز نے کہا الزامات میرے قائد نواز شریف پر بھی لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا، میرے والد کو چھوڑنے والوں نے بھی کہا یہ شخص کرپٹ نہیں۔ پنجاب کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ عمران خان تھا، انکی حکومت میں کہیں سڑکیں ٹوٹ گئیں، کہیں کچرے کے انبار لگ گئے، اب پنجاب ترقی کریگا، پنجاب کا مینڈیٹ پھر کسی کو چھینے کی ا جا ز ت نہیں دینگے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ن لیگ نے بنایا تھا، عمران خان نے جی پیک بنایا، مسلم لیگ (ن) آپ کو کبھی مایوس نہیں کریگی۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -