نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے نیب ترمیمی ایکٹ 2022 چیلنج کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ بارکے صدر شعیب شاہین کی جانب سے درخواست کی پیروی حامد خان کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست میں سیکریٹری قانوں اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ نیب کی غیر قانونی ترمیم کو الٹرا وائرز قرار دیا جائے۔  اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ صدراسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے مفاد میں اسے ختم کیا جائے۔ نیب ترمیمی بل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

نیب ترمیمی ایکٹ

مزید :

صفحہ اول -