وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب معاملہ، پرویز الٰہی نے آج بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا 

وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب معاملہ، پرویز الٰہی نے آج بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا اقدام سامنے آگیا، سپیکر چو ہد ری پرویز الٰہی نے حکومت اور اپوز یشن کے نمائندوں کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کرلیا،پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوا ئر ی کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل ساڑھے گیارہ بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔بز نس ایڈوائرری کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کو بھی مدعوکیا گیا ہے،دیگر مدعو کئے گئے ارکان میں صوبائی وزرا ء سید حسن مرتضی، سردار اویس لغاری اور ملک احمد خا ن، اپوزیشن لیڈر سبطین خان، بشارت راجہ، چوہدری ظہیر الدین،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید، ارکان اسمبلی ندیم کامران اور خلیل طا ہر سندھوشامل ہیں۔اجلا س میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعلیٰ کا انتخاب افہام و تفہیم سے یقینی بنانے کیلئے مشاورت ہوگی۔
کمیٹی اجلاس طلب

مزید :

صفحہ آخر -