یاسین ملک کی رہائی کیلئے برطانوی، اسکاٹش پارلیمینٹ میں قرار دادیں پیش کرنے کا اعلان 

  یاسین ملک کی رہائی کیلئے برطانوی، اسکاٹش پارلیمینٹ میں قرار دادیں پیش ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پارٹیز ٹاسک فورس بر ائے کشمیر کے چیئر مین چوہدری محمدسرور کی 40سے زائد اراکین بر طانوی پارلیمنٹ اور لارڈز سے ملاقاتیں 'یاسین ملک کی رہائی کے مطالبہ کی قراداد بھی آف کامنز میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی'برطانوی اراکین پار لیمنٹ اور لارڈز نے یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدیوں کی رہائی اور بھارت سے کشمیر یوں پر جاری مظالم بند کر نے کا مطالبہ کیا جائیگا'اسکاؤٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے قرارداد اسکاٹش پارلیمنٹ میں پیش کر نے کا اعلان کردیا۔سوموار کے روز لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق آل پارٹیز ٹاسک فورس کے چیئر مین وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران کشمیر سے متعلق آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہیم' رکن پارلیمنٹ ایلکس سوبل' لارڈ واجد خان، رکن پارلیمنٹ ایلیسن تھیولس' 'رکن بر طانوی پارلیمنٹ عمران حسین 'رکن پارلیمنٹ کیٹ ہولرن، رکن پارلیمنٹ جیرانٹ ڈیوس، شیڈو منسٹر فار جسٹس افضل خان' کشمیر پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے وائس چیئرمین پال برسٹو، رکن پارلیمنٹ ویلری واز، رکن پارلیمنٹ وریندر شرما، رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی، رکن پارلیمنٹ کیٹ ہولرن، رکن پارلیمنٹ گیرائنٹ ڈیوس، ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی'رکن پارلیمنٹ محمد یاسین اور شیڈو منسٹر الیکس کننگھم سمیت دیگر سے ملاقاتیں کی جنہوں نے یاسین ملک کی رہائی کے مطالبے کے قرارداد پر دستخط بھی کیے ہیں اور اراکین برطانوی پارلیمینٹ نے یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور حر یت لیڈر یاسین ملک کی رہائی کے لئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے بین الاقوامی وکلا تعینات کرنے کی تجویز بھی دی ہے یاسین ملک کی رہائی کی قراداد کو بر طانوی پارلیمنٹ کی پیٹیشنز کمیٹی اور ہا ؤس آف کامنز میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ یاسین ملک اور دیگر کشمیر یوں کی رہائی اور منصفانہ ٹرائل کے لیے دستخط مہم بھی شروع کی جائے گی جس پر  18 جولائی  2022 سے پہلے 10,000 لوگ دستخط کریں گے جسکے بعداس پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وہ اپنے ذاتی خرچ پر یاسین ملک کہ رہائی کے مقدمے کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کریں گے ہم یاسین ملک کی رہائی کے لیے تمام تر دلائل و ثبوت برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی پیش کرینگے  مجھے قوی امید ہے کہ عالمی پلیٹ فارم پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن یاسین ملک کی رہائی کے لیے ہماری آواز بنیں گے یاسین ملک کی رہائی سیاست سے بالاتر ہے اور مسئلہ کشمیر پر قوم چٹان کی طرح متحد ہے یاسین ملک برصغیر کے نیلسن منڈیلا ہیں کیونکہ فریڈم فائٹر کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد بھی مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں بھارت نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ جس طرح کا غیر انسانی رویہ اختیار کر رکھا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی میں برطانوی پارلیمنٹ او  تمام عالمی اداروں سے درخواست کروں گا کہ وہ بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں اور کشمیر یوں پر مظالم کو بندکروایا جائے اور بھارتی اور کشمیرکی جیلوں میں قید کشمیر یوں کو فوری رہا کیا جائے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -