وزیر اعظم سے حنا ربانی کا علاقائی سفارتکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال

 وزیر اعظم سے حنا ربانی کا علاقائی سفارتکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال

  

  اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکے درمیان ملاقات میں علاقائی سفارتکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، حنا ربانی کھر نے وزیراعظم کو کو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے روانڈا میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیرمملکت نے وزیرِ اعظم کو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے کیگالی روانڈا میں حال ہی میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔پاکستان کے خارجہ امور خاص کر ریجنل ڈپلومیسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حنا ربانی کھر

مزید :

صفحہ آخر -