سابقہ نااہل حکومت کی وجہ سے توانائی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں: احسن اقبال
اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت کے منصوبے 10تا 26 ماہ کی تاخیر کا شکار ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں احسن اقبال نے کہا قوم کو نالائقی اور نااہلی کی سزا یوں ملتی ہے، تقریبا 4,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت کے منصوبے 10 تا 26 ماہ کی تاخیر کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے چونکہ گزشتہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنا کام کرنے کی بجائے صرف گالی گلوچ کرنے اور سوشل میڈیا پر مخالفین کی کردار کشی کے مہم چلانے سے ہی فرصت نہیں تھی۔ پی ٹی آئی کے سقراط قوم کو یہ بتاتے تھے مسلم لیگ ن بجلی کے زیادہ منصوبے لگا گئی جبکہ اس چارٹ سے صاف ظاہر ہے موسم گرما میں ہمارے سسٹم میں مانگ پوری کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
احسن اقبال