عوام عید کی تعطیلات کے دوران احتیاط برتیں اور ایس او پیز پر عمل کریں: عارف علوی 

عوام عید کی تعطیلات کے دوران احتیاط برتیں اور ایس او پیز پر عمل کریں: عارف ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آنے والی عید کی تعطیلات کے دوران احتیاط برتیں صدر مملکت نے ایک ٹویٹ میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں، خود کو، اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو بیماری سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جو کچھ کرسکتے ہیں اسے روکیں اور ریاست کو صحت کے دیگر مسائل کے بارے میں فکر کرنے دیں دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اورعارف علوی سے سینیٹر فلک ناز اور سینیٹر فوزیہ ارشد کی قیادت میں چترال کے ایک وفد نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ بات ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے  ایک بیان میں بتائی گئی۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -