چیئرمین نادرا کا 150سیاسی جماعتوں کو خط، انتخابی فہرستوں پر رائے طلب 

چیئرمین نادرا کا 150سیاسی جماعتوں کو خط، انتخابی فہرستوں پر رائے طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی فہرستوں پر رائے طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے 150سیاسی جماعتوں کو خط لکھ کر انتخابی فہرستوں پر ان سے رائے طلب کر لی ہے۔چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن اور نادرا کی جانب سے منعقدہ اجلاسوں میں اپنا نمائندہ بھی بھیجا جائے گا۔خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر خدشات اور سوالات کیلئے انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، انتخابی فہرستوں پر اوپن ہاؤس سیشن بھی ہوگا، جس کیلئے سیاسی جماعتوں سے مناسب تاریخ اور شرکا کی فہرست طلب کی گئی ہے۔
چیئر مین نادرا

مزید :

صفحہ اول -