پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی روانگی مکمل

پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی روانگی مکمل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان سے سعودی ایئر لائنز کی پرائیویٹ عازمین حج کی فلائٹس کی روانگی کے ساتھ ہی حج آپریشن مکمل ہو جائے گا۔پاکستان کو اس سال 81132حج کوٹہ ملا تھا جس کی تقسیم فارمولیشن کمیٹی نے 60فیصد پرائیویٹ سکیم جبکہ 40فیصد کے حساب سے کی تھی بینکوں کی طرف سے 1500زائد افراد کی بکنگ کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے 2000/-اضافی کوٹہ کی درخواست کی جو آخری دنوں میں منظور کر لی گئی، جس کے بعد وزارت نے زائد بک ہونیوالوں سمیت ہارڈشپ کے تحت درخواست دینے والوں کو اکاموڈیٹ کیا ہے گزشتہ روز سرکاری جبکہ پرائیویٹ سکیم کی عازمین کی آخری فلائٹس کی روانگی کے ساتھ پاکستان کا حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اس سال روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد کو مرکز بنا کر ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ کے عازمین کو اسلام آباد سے روانہ کیا گیا، پشاور،کوٹہ، کراچی، لاہور سے بھی پی آئی اے سعودی ایئر لائنز، سیرئین ایئر،ایئر بلیو نے حج آپریشن مکمل کیا ہے، پاکستان کی تاریخ کا مشکل ترین اور مہنگا ترین حج قرار دیا گیا ہے سرکار اور پرائیویٹ سکیم کو ریال کی قیمت کیساتھ مکتب اورٹکٹ کی قیمتوں نے متاثر کیا ہے۔

عازمین حج

مزید :

صفحہ آخر -