الیکشن کمیشن نے نیب میں تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن پہلے منسوخ پھر فیصلہ واپس لے لیا

  الیکشن کمیشن نے نیب میں تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن پہلے منسوخ پھر فیصلہ ...

  

      اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب)میں تقرریوں و تبادلوں پر لگائی پابندی ختم ہونے کے بعدقومی احتساب بیورو کی جانب سے نئی تقرریوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیب میں کی جانیوالی تقرریوں اور تبادلوں کو منسوخ کردیابعدازاں  ا لیکشن کمیشن نے نیب تقرر و تبادلوں پر جاری نوٹس واپس لیتے ہوئے کہا نیب کے تقرر و تبادلوں پر جاری احکامات واپس تصور کیے جائیں، الیکشن الیکشن کمیشن نے اس سے قبل نیب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی۔تفصیلات کے مطابق نیب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب سکھر مرزا سلطان محمد سلیم کو ڈی جی نیب لاہور، جبکہ ڈی جی نیب لاہور مرزا شہزاد سلیم ڈی جی اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیے گئے،ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر تعینات کیا گیا اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کو تبدیل کر دیا گیا، عرفان نعیم منگی کو بطور ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر، ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو ڈی جی نیب راولپنڈی جبکہ نعمان اسلم کو ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس)نیب بلوچستان تعینات کر دیا گیا،نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد قریشی ڈی جی نیب ملتان جبکہ جمیل احمد ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیئے گئے، جبکہ مرزا محمد عرفان بیگ کو بطور ڈی جی او پی ایس ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا،تاہم  الیکشن کمیشن پاکستان نے نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کر دیئے اورلاہور، راو لپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی طرف سے تقرری و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری طور پر منسوخ کر نے کی ہدایات جاری کر دیں لیکن بعدازاں اپنے جاری کردہ احکامات واپس لے لئے۔ 

نیب تقررتبادلے

مزید :

صفحہ اول -