ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،رابعہ فاروقی الیکشن  کمیشن طلب، رانا حسن کو جرمانہ

   ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،رابعہ فاروقی الیکشن  کمیشن طلب، رانا حسن کو ...

  

 لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کیلئے آج طلب کر لیا،صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 158 لاہور میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرعدنان اقبال کی طرف سے امیدوار رانا احسن کو 45ہزار جرمانہ کیا گیا ہے،امیدوار رانا احسن نے صوبہ پنجا ب کے حلقہ پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی تھی،ضلع جھنگ پی پی 125 میں ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کر نے پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور معاون برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو نوٹس جاری کیا گیا،ذرائع کے مطابق رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیااور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، محمد توصیف قادر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5جولائی کو طلب کر لیاگیاہے۔

ضابطہ اخلاق خلاف ورزی

مزید :

صفحہ اول -