5جولائی قومی تاریخ کا سیاہ  ترین دن ہے، بلاول بھٹو 

  5جولائی قومی تاریخ کا سیاہ  ترین دن ہے، بلاول بھٹو 

  

 کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و ملک کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977کو قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جنرل ضیاء الحق کی آمریت پاکستان میں انتہاپسندی، کلاشنکوف کلچر اور ہیروئین کی ماں ہے۔انہوں نے کہاکہ 45سال قبل آج کے دن تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر کے ہاتھوں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے موقعے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان آج تک جن سیاسی، معاشی اور معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، ان کے تانے بانے جنرل ضیا کے سیاہ دور سے جا ملتے ہیں۔ جنرل ضیا نے پاکستان کی سیاسی و معاشرتی زندگی میں لسانیت و فرقیوارانہ سوچ کا زہر گھولا اور جمہوریت پسند و وفاق پرست سیاسی جماعتوں پر زمین تنگ کردی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو جیلوں میں بند کردیا گیا، کوڑے مارے گئے اور جلاوطن ہونے پر  مجبور کیا گیا۔ 

بلاول بھٹو 

مزید :

صفحہ اول -