سرکاری سکیم کے عازمین کی 7ذوالحج کی شام منیٰ روانگی شروع ہو گی 

 سرکاری سکیم کے عازمین کی 7ذوالحج کی شام منیٰ روانگی شروع ہو گی 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) منیٰ کے قریب عزیریزہ شبشہء میں لاکھوں عازمین حج کا پڑاؤ،مدینہ سے بھی عازمین حج کی واپسی مکمل ہو گئی 4ذوالحج سے 14ذوالحج تک مکہ مکرمہ کے فائیو سٹار اور دیگر ہوٹلز میں رہنے والوں کی تعداد صرف 10فیصد 90فیصد اخراجات کی بچت کیلئے رہے، عازمین حج کے ساتھ عزیریزہ میں پہنچ چکے ہیں پاکستان سے سرکاری 34ہزار سے زائد عازمین بھی اس وقت عزیزیرہ میں موجود ہیں 7 ذوالحج کی رات تک ادھر قیام کریں گے سرکاری سکیم کے عازمین کو 7ذوالحج کی شام سے بسوں کے ذریعے منیٰ میں منتقل کرنا شروع کیا جائے گا پرائیویٹ سکیم کے 52ہزار عازمین 8ذوالحج کے نماز فجر پڑھنے کے بعد منیٰ کی طرف روانہ ہوں گے 5نمازیں منیٰ میں پڑھیں گے 9ذوالحج کو میدان عرفات روانہ ہوں گے اور وقوف عرفہ کریں گے اور خطبہ حج سنیں گے۔

 سرکاری سکیم

مزید :

صفحہ آخر -