عمران خان عوام کو اکسا رہے ہیں، فتنہ پھیلا رہے ہیں، شازیہ مری

عمران خان عوام کو اکسا رہے ہیں، فتنہ پھیلا رہے ہیں، شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان جو کررہے ہیں وہ حب الوطنی نہیں، عمران خان عوام کو اکسا رہے ہیں، فتنہ پھیلا رہے ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کوغم صرف کرسی جانے کا ہے، کسی کوغدارقراردینا ہمارا طریقہ نہیں،  پی ٹی آئی کواب بھی عوام سے کوئی غرض نہیں، انہوں نے کہا کہ بے شمارمسائل گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملے، عمران خان نے ڈالرکی قیمت بڑھا کرمہنگائی بڑھائی،شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے 4سال میں ملک اورعوام کیلئے کیا کیا؟ موجودہ حکومت اسکینڈلز کے بجائے کام پر توجہ دے رہی ہے،شازیہ مری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو فرح گوگی کی وضاحت دینا زیب نہیں دیتا، عمران خان نے فرح گوگی کیلئے پوری پریس کانفرنس کرڈالی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف کرسی سے چپک کر بیٹھنا چاہتے ہیں۔
شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -