عید قربان کے بعد کچھ دن اہم اور خطرناک ہیں، منظور وسان 

عید قربان کے بعد کچھ دن اہم اور خطرناک ہیں، منظور وسان 

  

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں عید قربان کے بعد کچھ دن اہم اور خطرناک ہیں منظوروسان نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی الیکشن 2023میں ہونگے اور اہم شخصیات عمران خان کوچھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گی ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا نواز لیگ والے اکثریت سے جیتیں گے مشیر زراعت منظوروسان نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونگے کرپشن کے جن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے منظوروسان نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی ہم بھی ان پر اثاثہ جات کے کیس بناتے یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔ 

منظور وسان 

مزید :

صفحہ آخر -