معافی تو امریکہ کو ہم سے مانگنی چاہیے،عوام عمران خان کیساتھ ہیں‘ اسد عمر

معافی تو امریکہ کو ہم سے مانگنی چاہیے،عوام عمران خان کیساتھ ہیں‘ اسد عمر

  

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ معافی تو امریکہ کو ہم سے مانگنی چاہیے،ضمنی انتخابات کے لیے ہماری اکثریت واضح ہوگئی ہے،صورتحال واضح ہے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پریڈ گراؤنڈ میں آج تک کسی کی جلسہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی،ہمارے مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، جب کچھ نہیں ملا تو عمران خان پر ذاتی حملے شروع کر دئیے گئے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مریم نے جھوٹ بولا سب سے بڑا جو ریلیف پیکیج ہے وہ ممکن نہیں، پنجاب میں سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا صحت کارڈ ہے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ضمنی انتخاب والے حلقوں میں غیرقانونی طور پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال پنجاب میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، وزیراعلی پنجاب نے 18 دن بعد فارغ ہو جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے قومی احتساب بیورو قانون میں ترامیم کر کے اربوں روپے کا ریلیف لیا، ان کے پاس ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا کوئی جواب نہیں، ان کے پاس جواب نہیں تو یہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔

 اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -