این اے 245 ضمنی الیکشن، محمود مولوی پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد 

  این اے 245 ضمنی الیکشن، محمود مولوی پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی خالی نشست این اے 245 پر ہونیوالے ضمنی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف نے محمود مولوی کو امیدوار نامزد کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا این اے 245 سے محمود مولوی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے وہ پی ٹی آئی میں کئی سال سے سرگرم ہیں، انہوں نے بڑی کرپشن پکڑنے اور روکنے میں بہت مدد کی، پورٹ اینڈ شپنگ میں کرپشن پکڑنے میں کافی مدد کی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا این اے 240 میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہا، پتہ ہی نہیں چلا کیا ہو رہا ہے، اب این اے 245 میں ووٹنگ ٹر ن آؤٹ سے پتہ چلے گا، پی ٹی آئی کتنی بڑی جماعت ہے، پیپلزپارٹی سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے جبکہ ایم کیوایم بھی کراچی کے اند رکی جماعت بن کررہ گئی ہے۔انہوں نے کہا 2019 میں بھی کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، ہم نے نالے صاف کئے تھے، کراچی نہیں ڈوبا، 2020میں ہم نے نالے صاف نہیں کئے تو کراچی ڈوب گیا، اب ہم نے سارے نالے بنوائے سڑکیں بنوائیں، وفاق کی جا نب سے 35ارب روپے سے نالے ٹھیک کرائے، ہم نے 350میگاواٹ زیادہ بجلی دی تاکہ کراچی کی صنعتیں چلیں،کراچی والوں پر لوڈ شیڈنگ کا بم گرا ہے انڈسٹری تباہ ہورہی ہے، مچھیرے کشتی لیکر پانی میں نہیں جاسکتے کیونکہ ڈیزل مہنگا ہو گیا ان کی معاشی پالیسیز کی وجہ سے ہزاروں گھرانے بربادہوجائیں گے۔

محمود مولوی نامزد

مزید :

صفحہ آخر -