الیکشن سٹنٹ کے طور پر فری بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا، عثمان بزدار

        الیکشن سٹنٹ کے طور پر فری بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا، عثمان بزدار

  

 لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کے لیے رکھے گئے جعلی وزیراعلیٰ نے الیکشن سٹنٹ کے طور پر کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کردیا،یہ کیا عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں؟۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے ہر شہری کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کی،امپورٹڈ حکومت نے آ کر وہی بجلی 24 روپے مہنگی کر دی،اور آج صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کیلئے رکھے گئے جعلی وزیراعلیٰ نے الیکشن سٹنٹ کے طور پر کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کردیا،یہ کیا عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں؟۔ 

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -