گاؤں لالہ زار کے مکینوں کی 3دہائیوں سے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست دائر 

گاؤں لالہ زار کے مکینوں کی 3دہائیوں سے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہوہائی کور ٹ میں جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے گاؤں لالہ زار کے مکینوں نے تین دہائیوں سے بجلی کی عدام فراہمی کے درخواست دائر کردی،درخواست گزار میں وزارت انرجی اور وزارت خزانہ کو فریق بنایا گیا درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیارکیا ہے کہ لیہ کے گاؤں لالہ زار میں چند گھروں کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بجلی فراہم نہیں کی گئیکئی سالوں سے آدھے کلومیٹر سے بھی زیادہ دور لگے ٹرانسفر سے تاریں ڈال کر گزاراکیا جا رہا ہے، متعلقہ محکمے نے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر لی  لیکن عمل درآمد کے لئے فنڈ جاری نہیں کئے جا رہے، بجلی کی عدم فراہمی آرٹیکل 4،5،9،24,25 کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ بجلی کی فراہمی کے لئے فوری فنڈز جاری کرنے کاحکم دیاجائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -