مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کانوٹیفکیشن کالعدم 

   مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کانوٹیفکیشن کالعدم 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صوبائی حکومت کی جانب سے مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا،عدالت پنجاب بھرکی مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدہ پر بحال کرتے ہوئے کہاکہ درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،دوران سماعت پنجاب اہگریکلچر مارکیٹنگ کیڈی جی نے جواب داخل کراتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ مختلف شکایات پرمارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کیں، سید بابر علی شاہ سمیت دیگر کی جانب سے صفدر شاہین پیرازادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکررکھاتھا کہ بغیر انکوائری کئے الزامات لگا کر صوبائی حکومت نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  نہ کرپشن کی اور نہ ہی کوئی بے قاعدگی،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کوچیئرمین نے کسی قانونی جواز کے بغیرتحلیل کیاگیا،قانونی طریقہ کار کے تحت سینئربیورکریٹس پرمشتمل کمیٹی ہی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کرسکتی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ غیرقانونی طور پرتحلیل کی گئیں مارکیٹ کمیٹیاں بحال کرنے کاحکم دیاجائے۔

نوٹیفکیشن کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -