توہین عدالت کی درخواست پر ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر ڈی جی سپورٹس کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ملازمین کو عید سے پہلے تین ماہ کی تنخواہ دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی،درخواست گزار وں کا موقف تھا کہ وہ 2011 ء میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہوئے، عرصہ سے مستقل نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا گیا، عدالت نے محکمہ کو درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی سپورٹس کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیاجائے، دوران سماعت سابق ڈی جی سپورٹس بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
تنخواہ دینے کا حکم