دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پرفریقین کے وکلا ء سے دلائل طلب

دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پرفریقین کے وکلا ء سے دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس فاروق حیدر نے معمولی لڑائی جھگڑے پر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کی اپیل پرفریقین کے وکلا ء سے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلئے  درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ نارووال میں قتل کی دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس عمر قید کی سزا سنائی،عدالت سے استدعاہے کہ عمر قید کی سزا کوکالعدم قرار دیاجائے، مقدمہ مدعی کے وکیل موقف اختیارکیا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر دوست مختار احمد کو گولیاں مار کرقتل کیا، ملزم کی عمر قید کی سزا کی بجائے سزائے موت کا حکم دیا جائے،تمام ثبوت ملزم کے خلاف ہیں جس کی تحت سیشن کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

دلائل طلب

مزید :

صفحہ آخر -