کراچی، بارش سے مویشی منڈی میں کیچڑ جمع، شہریوں کو پریشانی کا سامنا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بیشتر علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی کراچی کے علاقے گڈاپ میں موسلادھار بارش ہوئی، سہراب گوٹھ،گلشن معمار، پاور ہاؤس چورنگی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور سرجانی ٹاؤن میں بوندا باندی ہوئی نیشنل ہائی وے پربھی بارش ہوئی، مویشی منڈی میں بارش کے بعدکیچڑ جمع ہوگیا جس سے شہریوں کوپریشانی کاسامنا ہے، سرجانی 4 کے چورنگی پر نالا اوور فلو ہوگیا اور پانی سڑک پر جمع ہوگیا شارع فیصل اور ڈیفنس کے علاقے میں بھی بارش ہوئی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں بھی بارش ہوئی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش کے بعد شہرکا دورہ کیا اور برساتی نالوں کامعائنہ کیا اس موقع پر صوبائی وزرا شرجیل میمن،ناصرحسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج دوپہر سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بارش کا یہ اسپیل کل اور پرسوں بھی جاری رہ سکتا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان کی طرف بڑھ رہی ہیں، شہر میں آج تیز اور معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ 6 جولائی کو ہلکی بارش متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان موجود رہیگا، بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیااور سندھ میں زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، دادو،جامشورو اور جیکب آباد میں 6 جولائی تک تیزبارش کا امکان ہے۔
کراچی، بارش