پو لیس کی ای سروسز کو عام شہریوں کیلئے مزید آسان،عام فہم بنایا جائے،آئی جی پنجاب 

 پو لیس کی ای سروسز کو عام شہریوں کیلئے مزید آسان،عام فہم بنایا جائے،آئی جی ...

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے جدید پولیسنگ اور عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی تمام موبائل ایپلی کیشنز کی انٹی گریشن کی جائے اور پو لیس کی ای سروسز کو عام شہریوں کیلئے مزید آسان و عام فہم بنایا جائے تاکہ شہری باآسانی ان جدید سروسز سے مستفید ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تمام ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے تھانوں کی ورکنگ کو مزید بہتر بنایا، تھانوں اور پولیس دفاتر میں متعین سٹاف کی جدید پولیسنگ کے حوالے سے کسپیٹی بلڈنگ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے پرانی دشمنیوں سے متعلقہ جرائم کے ڈیجیٹل ریکارڈ کو مرتب کرنے کا حکم بھی دیااور کہا پرانی دشمنیوں پر ہونیوالے قتل کے واقعات اورانکی تفتیش کے بارے میں پیش رفت کو ایک نئے فیچر کے تحت اکٹھا کیا جائے،ناکوں پر ای پولیس پوسٹ سافٹ وئیر کے ذریعے گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد قانو ن کی گرفت سے بچ نہ سکیں۔ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ہوٹلز، سرائے اور قیام گاہوں میں کسی شہری کو ہوٹل سافٹ وئیر سے چیک ہوئے بغیر رہنے نہ دیا جائے۔ انہوں نے یہ تمام ہدایات سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کی آئی ٹی ریفارمزسے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -