17جولائی کے ضمنی الیکشن ہی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کرینگے، سبطین خان

17جولائی کے ضمنی الیکشن ہی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کرینگے، سبطین خان

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا کہ 17جولائی کے ضمنی انتخابات ہی وزارت اعلی کا فیصلہ کریں گے،سازش کر کے عمران خان کو کرسی سے اتار دیا، اللہ نے عمران خان کو لوگوں کے دلوں میں ڈال دیا  مت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی، عوام کی ہو گی،ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ دونوں جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آیا ہے،حکومت وقت بیوروکریسی کا غلط استعمال نہیں کرے گی،ہمارے چیئر مین عمران خان اور جماعت کا بھی یہی موقف ہے اوریہی ڈیمانڈ  کر رہے ہیں کہ عوام کو جمہوری حق دیا جائے،تین ماہ میں ڈیزل کی قیمتیں کہاں پہنچا دیں،کاروباری، زمیندار، جاب والے اور دیہاڑے والے یہ چار کلاسز ہوتی ہیں،تین ماہ میں صرف یہ کام کیا کہ ایف آئی اے کو اپنے نیچے لائے،انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کیں اپنے کیس ختم کروائے،کل ہمارے پانچ ریزو سیٹس والے حلف اٹھائیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو تین ایم پی اوز کو بھی ڈنٹ پر چکے ہیں علاوہ ازیں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کی ملاقات ہوئی  

سبطین خان 

مزید :

صفحہ آخر -