اساتذہ مسائل حل‘ تنظیم اساتذہ کا جدوجہد تیز کرنیکا اعلان

اساتذہ مسائل حل‘ تنظیم اساتذہ کا جدوجہد تیز کرنیکا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختون خوا نے پاکستان کی بقاء اور بلا امتیاز سکول،کالجز، جامعات اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے معماران قوم کے جائز مسائل کے حل کیلئے پرامن جاری جدوجہد کو مزید تیز تر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے سنگوٹہ سوات میں صوبائی مجلس انتظامیہ کے ششماہی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معماران قوم منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں اور تعلیمی مورچوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے صالحیت اور صلاحیت سے سرشار نوجوانوں کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے اساسی نظرئیے سے ہم آہنگ یکساں نظام تعلیم، یکساں نصاب تعلیم، شفاف نظام امتحان اور قومی زبان (اردو) کے نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -