پیپلز پارٹی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف آج یوم سیاہ منائیگی

  پیپلز پارٹی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف آج یوم سیاہ منائیگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف آج  5 جولائی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔اس دن کی مناسبت سے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سیمینارز، ریلیاں اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں مقررین 5جولائی کو موضوع بنائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مرکزی قائدین اور وکلاء رہنما خطاب کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقریب ہوگی۔ملک بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ 5جولائی ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی یاد دلاتا ہے،پیپلز پارٹی 5 جولائی کا یوم سیاہ منتخب حکومت پر آمرانہ حملے کیخلاف مناتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 45ویں یوم سیاہ پر جیالے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔پارٹی دفاتر،گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لہرا کر قوم کو اس دن کے پس منظر سے آگاہ کریں۔حسن مرتضی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن عہد کریں کہ وہ ہر جمہوریت دشمن اقدام کیخلاف کھڑے رہیں گے 

پیپلزپارٹی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -