محکمہ صحت راولپنڈی کاعید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس کا الرٹ جاری 

 محکمہ صحت راولپنڈی کاعید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس کا الرٹ جاری 

  

 راولپنڈی(این این آئی) محکمہ صحت راولپنڈی نے عید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کر دیا۔ ڈا ئریکٹر ہیلتھ سروسز نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے تمام ضلعی افسران کوکانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈاکٹر خالد نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ اس کے جسم پر چیچڑ نہ ہوں جو کہ کانوں کے اندر، منہ کے اردگرد اور جسم کے کسی بھی حصہ میں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگو بخار سے بچاؤ کے لئے خفاظتی تدابیر لازمی اپنائیں، تیز بخار، سر درد، کمر درد اور پٹھوں میں درد کانگو بخار کی علامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں قریبی مرکز صحت یا سرکاری ہسپتال سے فوری رجوع کریں۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ پالتو جانوروں اور مویشیوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کے مشورے سے کرم کش ادویات کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ جسم کے ننگے حصوں پر مچھر اور چیچڑ بھگاؤ لوشن لگائیں اور منڈی سے گھر واپسی پر فورا نہا کر کپڑے تبدیل کریں۔

الرٹ جاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -